28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:57
گرفتار دہشتگرد کا اورنگی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
اے آر وائی - کراچی کے علاقے منگھوپیرسےگرفتارکالعدم تنظیم کے کارکن نے انکشاف کیاہےکہ عاشورہ کےموقع پر خودکش حملےکیلئے تیار لڑکا امام چھاپےکےوقت فرارہوگیا۔عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں ساتھیوں کےساتھ مل کر دھماکےکیے۔
کراچی میں حملے کیلئے تیار خودکش بمبارفرار ہوگیا۔پولیس خود کش حملہ آور کو تلاش کررہی ہے۔ منگھو پیرسے گرفتارکیےگئےکالعدم تنظیم کے کارکن عطاء اللہ نےانکشاف کیاکہ اس نے دہشت گردی کی تربیت وزیرستان سے حاصل کی۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم نے اےآروائی نیوزکوبتایاکہ دہشت گردوں نے عاشورہ کے روز جلوس کے انٹری پوائنٹ پرحملہ کرناتھا۔
چوہدری اسلم کے مطابق عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں انہی ملزمان نے دھماکے کیے۔ پولیس کےمطابق دہشت گرد گروہ کاسربراہ شیرخان جوفرارہوگیا۔ عاشورہ کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیرمیں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد کیا تھا۔ مقابلے میں ایک ملزم جس کانام گل محمد بتایا جاتا ہے،مارا گیا جبکہ عطاء اللہ نامی مبینہ دہشت گرد گرفتارہوا۔