28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:6
ملتان سے لاپتہ ہونیوالا حافظ لاہور سے مل گیا
اے آر وائی - ملتان سے دو روز پہلے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا اٹھارہ سالہ حافظ قران لاہورسے مل گیا ہے ۔
ملتان کے علاقے ممتاز آباد کا رہائشی اٹھارہ سالہ حافظ قرآن معراج دو روز پہلےلاپتہ ہونے والا اٹھارہ سالہ لڑکا لاہور سے مل گیا ۔لڑکے کے مطابق اسے کچھ لوگ زبردستی بس میں بٹھا کر لاہور لے گئے تھے ۔
لاپتہ ہونے کےبعد معراج کے اہلخانہ نے بتایاتھا کہ وہ پیر کی شام والد کے ڈانٹنے پروہ گھر چھوڑگیا تھا اور جاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب جہاد کرے گا۔ گھر والوں سے اس کی آئندہ ملاقات جنت میں ہی ہو گی۔جس کے بعد پولیس اور اور حساس اداروں کو اس کی تلاش تھی۔