تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:55

ڈاکٹرزہڑتال ختم کرکےڈیوٹی پرآجائیں،اسلم رئیسانی

اے آر وائی - وزیر اعلی بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سول اسپتال کا شعبہ حادثات کھلنا خوش آئند ہے ،ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی پر آجائیں۔



کوئٹہ میں سول اسپتال اور سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پروزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر آنے والے ڈاکٹرز کا خیر مقدم کرتےہیں۔دیگر ہڑتالی ڈاکٹرز بھی غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر آجائیں، مسیحاؤں کو ہڑتال زیب نہیں دیتی۔



انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.