28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:37
کراچی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر سےدانش اور برکت نامی شخص کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
عزیز بھٹی کے علاقے فائرنگ سے فراز نامی شخص جاں بحق اور اکبر زخمی ہوگیا۔ آرام باغ میں فائرنگ عرفان نامی شخص ہلاک ہوا۔ حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلدیہ ٹائون میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے گھر کے اہل خانہ کے مطابق مسلح ملزمان ڈکیتی کی غرض سے گھر میں داخل ہو ئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پچاس سالہ سلیم اور اس کے چار بیٹے چھبیس سالہ زاہد چوبیس سالہ عمران بائیس سالہ چاند اور بیس سالہ شان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔