تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:55

ہری پور: سسرالیوں نے تشدد کے بعد بہو کی ناک کاٹ ڈالی

اے آر وائی - ضلع ہری پور کے گاوں بانڈی میاں پیر داد سسرالیوں نے وہشیانہ تشدد کے بعد بہو کی ناک کاٹ ڈالی جسے انتہائی تشوشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال متقل کردیا گیا۔



تفصیلات کے مطابق زخمی خاتون مہناز بی بی نے بتایا ہے کی اس کا دیور اشتیاق اس کا زیور ہتھیانا چاہتا تھا تاہم اس کے انکار پر گذشتہ روز اس نے والدہ کے ہمراہ اس پر شدید تشدد کیا اور چھوری سے اس کی ناک کاٹ دی، زخمی خاتون مہناز بی بی کی والدہ نے آے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور ملزم تاحال پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف معاملی نوعیت کا مقدمہ درج کیا ہے۔



آے آر وائی نیوز پر متاثرہ خاندان کی خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکڑ نعیم خان نےواقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتار ی کے احکامات جاری کیے ہیں ،اور ساتھ ہی ایف آئی آر میں سنگین نوعیت کے دفعات شامل کرنے کے بھی ہدایت کی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.