تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:57

عوام پرسی این جی بم گرانےکاسلسلہ بندکرایا جائے،رابطہ کمیٹی

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی سخت ترین مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام پر بم گرانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سی این جی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج ہو رہا ہے ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ جان بوجھ کر حل نہیں کیا جا رہا ۔ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران فی الفور آپس میں ایک میز پربیٹھیں اور بحران کا جلد از جلد حل نکالیں۔



رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ سی این جی اسٹیشنزعوام کیلئے کھولے گئے لیکن اب ٹرانسپورٹ مافیا بھی اس مد میں زیادہ منافع کما رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر اورو زیراعظم سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بند ش کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور عوام کو سی این جی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کو فی الفور دور کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.