تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:7

گورنر بلوچستان کی جانب سے ناراض بلوچوں کے خیر مقدم کا اعلان

اے آر وائی - بلوچستان حکومت نے پہاڑوں پرجانے والے ناراض بلوچو ں کو پیش کش کی ہے کہ واپس آ جائیں انہیں خصوصی رعایت اور مراعات دی جائیں گی ۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا ۔۔جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔



اجلاس میں صوبے کے مسائل خصوصاً امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پہاڑوں سے واپس آنے والے ناراض بلوچوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے علاوہ ان کی فلاح وبہبود کے لیے صوبائی سطح پر امدادی فنڈ بھی قائم کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.