28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:18
لوکل آرڈیننس بل کے خلاف30نومبر کو پرامن احتجاج کا اعلان
اے آر وائی - فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ لوکل آرڈیننس بل کے خلاف تیس نومبر کو پرامن احتجاج کرینگے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی۔ سکھر میں پریس کانفرنس میں ان کاکہناتھا کہ جب تک حکومت لوکل آرڈیننس واپس نہیں لیتی اس وقت تک حکومت سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی تیس نومبر کی ہڑتال کی حمایت کردی،مردان ہاؤس میں سندھ بچاؤ کمیٹی کے رہنماؤں نے سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی۔ اے این پی سندھ کے صدر کا کہناتھا کہ حکومت کراچی میں قیام امن کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرے۔