تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:27

پارٹی بدلنے والے سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،حمزہ شہباز

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ کو کامیاب کر کے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔



ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا حلقہ این اے ایک سو باسٹھ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال ہیں جنہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا پارٹی کے ہر کارکن کا فرض ہے۔



حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخالف آزاد امیدوار عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ وہ انتخاب جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے۔ پارٹی میں ابن الوقت اورباربارپارٹی بدلنے والے سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.