تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:36

ملتان:6 سالہ بچہ بازیاب، اغوا کارگرفتار

اے آر وائی - ملتان میں پولیس نے چھ سالہ بچہ بازیاب کروا کر اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا۔ میلسی کے نواحی علاقہ شام کوٹ کے رہائشی ارشد کا اپنے کاروباری شراکت داروں وقاص اوریاسرکے ساتھ لین دین پر تنازعہ تھا ۔ جس پر وقاص اور یاسر نے اس کےچھ سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا اور پچاس لاکھ روپے تاوان مانگا۔



پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے نجی بس اسٹینڈ سے بچے کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا جبکہ اغواکاروں وقاص اور یاسر کو گرفتار کر لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.