تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:46

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات سے انکار

اے آر وائی - وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مزاکرات کی ڈاکٹر سعید کی درخواست مسترد کردی۔ جب میڈیا نے وزیر اعلٰی بلوچستان سے گفتگو کی کوشش کی تو سلام کا جواب دیکر چلے گئے۔



وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی اپنے وزراء کے ہمراہ کوئٹہ میں مغوی ڈاکٹر سعید خان کی تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر واپسی پر اُن سے ملاقات کیلئے پہنچے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر سعید پی ایم اے کی ہڑتال سے گھر واپس آئے ہیں تو ڈاکٹرز اپنی ہڑتال جاری رکھیں تاکہ مزید لوگ بازیاب ہوں۔



،وزیراعلیٰ نے پی ایم اے بلوچستان اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر سعید نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے جائیں جسے وزیراعلیٰ نے مسترد کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اُن کے دو اراکین اسمبلی قتل کردیئے گئے کیا وزراء اور اراکین اسمبلی ہڑتال پر چلے جائیں وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی ڈاکٹر سعید سے ملاقات کے بعد نکلے تومیڈیا نے گفتگو کی کوشش کی جس پر وزیر اعلٰی بلوچستان سلام کا جواب دیکر چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.