تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:36

کراچی:فائرنگ،پرتشددواقعات میں6افرادجاں بحق،9زخمی

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق نو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کےمطابق ناظم آباد دو نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ستر سالہ محسن نقوی جاں بحق ہوگئے ، خاموش کالونی میں فائرنگ سے صادق نامی شخص ہلاک ہوا، اورنگی ٹاون علیگڑھ مارکیٹ میں فائرنگ سے جنید نامی شخص جان بحق جبکہ محمود اور یاسین نامی دو افراد زخمی ہوئے۔



جمشید روڈ پر واقع گھر سے بلال نامی نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی۔ماڑی پور میں پرانا ٹرک اڈا کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ریاض نامی شخص جان بحق ہوا۔ تھانہ سائٹ اے کی حدود میٹرویل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونس نامی شخص کو قتل کردیا۔



علی الصبح حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے رات گئے بلدیہ ٹاون میں مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے مکان میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پچاس سالہ سلیم اور اس کے چار بیٹے چھبیس سالہ زاہد چوبیس سالہ عمران بائیس سالہ چاند اور بیس سالہ شان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.