29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:55
کراچی:آج فائرنگ سے دو افراد ہلاک،گذشتہ روز بھی7ہلاکتیں ہوئیں
اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ روز بھی پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کیمطابق حب ریور روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔رات گئے تھانہ سائٹ اے کی حدود میٹرول میں فائرنگ سے اللہ دتہ نامی شخص جان بحق ہوا۔گذشتہ روزناظم آباد دو نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ستر سالہ محسن نقوی جاں بحق ہوگئے جس کی ہلاکت کے بعد آج بھی رضویہ سوسائٹی میں کشیدگی ہے مقتول کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔
خاموش کالونی میں فائرنگ سے صادق نامی شخص ہلاک ہوا، اورنگی ٹاون علیگڑھ مارکیٹ میں فائرنگ سے جنید نامی شخص جان بحق جبکہ محمود اور یاسین نامی دو افراد زخمی ہوئے۔جمشید روڈ پر واقع گھر سے بلال نامی نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی۔ماڑی پور میں پرانا ٹرک اڈا کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ریاض نامی شخص جان بحق ہوا۔ تھانہ سائٹ اے کی حدود میٹرویل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یونس نامی شخص کو قتل کردیا۔