29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:46
ملتان: 6سالہ بچہ بازیاب، اغواکار گرفتار
اے آر وائی - ملتان میں پولیس نے چھ سالہ بچہ بازیاب کروا کر اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا۔
میلسی کے نواحی علاقہ شام کوٹ کے رہائشی ارشد کے ساتھ ارشد کا اپنے کاروباری شراکت داروں وقاص اور یاسر کے ساتھ لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا تو بدلا لینے کے لئے وقاص اور یاسر نے اس کےچھ سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا اور پچاس لاکھ روپے تاوان مانگا۔
ارشد نے تاوان دینے کے بجائے خبر کردی پولیس کو جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے نجی بس اسٹینڈ سے بچے کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ اغواکار وقاص اور یاسر گرفتار کر لیے گئے۔