29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:57
کوئٹہ:سول اسپتال کی ایمرجنسی بحال
اے آر وائی - کوئٹہ میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز سے ناراض گروپ کے درمیان ٹھن گئی۔ کہیں ہڑتال جاری تو کہیں کام ہورہا ہے۔
کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال دو حصوں میں بٹ گئی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے تو دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز سے ناراض گروپ نے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تاہم سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بحال نہیں ہوسکی ۔
او پی ڈیز میں سینئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث مریض پریشان گئے ہیں ڈیرہ ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد آپریشن ملتوی ہوچکے ہیں۔