29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:55
کراچی کے نجی اسپتال میں ڈینگی سے ایک خاتون ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے نجی اسپتال میں ڈینگی سے ایک خاتون کی ہلاک ہوگئی جس کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق خاتون کو ستائیس تاریخ کو اسپتال میں زیر علاج کرایا گیا تھا جبکہ رواں سال ڈینگی سے دو مریضوں کی ہلاکت ہوچکی ہے ۔
ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے مزید اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 620ہوگئی ہے جن مین 617کراچی اور تین مریضوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جبکہ ان میں سے چودہ مریض تاحال کراچی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔