تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 20:56

کوئٹہ ․سرکی روڈ پر دھماکا ،ایک شخص زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں سرکی روڈ پر زوردار دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہرکے نواحی علاقے سرکی روڈ بڑیچ مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہواجس کےنتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ دھماکے سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے سیکورٹی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔



ایس پی قائد آباد خالد مسعود کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا تھا اور دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.