تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:6

کوئٹہ : مقامی اسپتال سے نومولود بچہ لاپتہ

اے آر وائی - کوئٹہ میں مقامی ہسپتال سے نومولود بچہ لاپتہ ہوگیا ،والد نے سٹی تھانے میں رپورٹ درج کروالی۔ یہ کوئٹہ کا مشہور ومعروف لیڈی ڈفر ن ہسپتال ہے جہاں مسلم باغ سے آئے ہوئے زمیندار عبدالمالک کے اہلیہ کے ہاں آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ابھی عبدالمالک نے بچے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی لانی تھی کہ اس کا نومولود بچہ ہسپتال کے وارڈ سے لاپتہ ہوگیا۔



سپتال کی اسٹاف نرسوں نے موقف اپنایا ہے کہ عبدالمالک کی اہلیہ کے پاس غیر متعلقہ خاتون آئی جو دودھ پلانے کے بہانے بچے کو لے گئی اور پھر واپس نہ آئی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی۔



ہسپتال میں موجود مریضوں کے رشتہ داروں نے شکوہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سیکورٹی نہ ہونے کے برابر اور غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا معمول ہے جس کی وجہ سے آج یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.