تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:38

سانحہ بلدیہ ٹاؤن۔اٹھائیس لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی

اے آر وائی - لاشوں کی شناخت تا حال نہ ہوسکی۔ بلدیہ فیکٹری کی آگ میں جھلسنے والے شرجیل کی باقیات کے لیے ابھی تک اسکا بھائی اور اہلخانہ روزانہ مردہ خانے کا چکر لگاتے ہیں لیکن خالی ہاتھوں میں مایوسی کے سواء کچھ نہیں ملتا۔ شرجیل احمد جو سانحہ بلدیہ فیکٹری کی نذر ہو گیا۔ ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود آج بھی شرجیل سمیت اتھائیس لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے ۔



شرجیل کا بھائی روزانہ دیوانہ وار ایدھی مردہ خانے کے چکر لگاتا ہے لیکن وہاں لاشوں کی باقیات اور مایوسی کے سواء کچھ حاصل نہیں کرب میں مبتلا بھائی کرے تو آخر کیا۔ شرجیل کے اہلخانہ اس آس میں رہتے ہیں کہ ایک قیامت تو ان پر گزر گئی اب اس آزمائش کا حل نکلے کیسے۔ حکومتی دروازے کھٹکھٹا کر اسکی والدہ تھک چکی ہیں۔ لیکن سوائے آنسووں اور انتطار کے انکے پاس کچھ بھی نہیں ۔



شرجیل سمیت ستائیس افراد کے اہل خانہ ڈی این اے رپورٹ کے حوالے سے اسپتال اور حکومتی سست رو ی پر نالاں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں تو بس اتنا کہ انکے پیاروں کی تدفین لاوارث سمجھ کر نہیں بلکہ انکے ہاتھوں سے ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.