تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:58

اسلحہ کے زورپرہڑتال کرانیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کااعلان

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے تین بسوں کو آگ لگادی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے روٹ جی سیون کی منی بس کو آگ لگادی گلستان جوہر صفورہ چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے شیراز کو چ کو نذر آتش کردیا گلشن اقبال موتی محل کے قریب مشتعل افراد نے جی تھری کی منی بس کو نذر آتش کردیا۔



محکمہ داخلہ سندھ نے سندھی قوم پرستوں کی آج کی ہڑتال کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ تیس نومبر کو کراچی میں ہڑتال کی آڑ میں کسی بھی قسم کی شر پسندی اور اشتعال انگیزی کرنےپر والوں پرسختی سے نظر رکھی جائے ۔ اسلحہ کے زور پر ہڑتال کی آڑ میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.