تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:16

کوئٹہ میں کھلونا بم دھماکے سے دو بچے زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر کھلونا بم کا دھماکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ وی او کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر کھلونا بم سے دو بچے کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔



اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کو معمولی چوٹ آئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کیا جارہا ہے۔ دونوں بچوں کی شناخت محمد حسین اور ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.