تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:56

دادو میں پراسرار طور پر گرنے والے لوہے کے ٹکڑوں سے خوف

اے آر وائی - دادوکے علاقے جوہی میں پائے جانے والیلوہے کے ٹکڑے سے لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے، اسپیشل برانچ نے تحقیقات شروع کردیں ہیں کہ ٹکڑا سٹیلائٹ پھٹنے سے گرا ہے یا میزائل کا ہے۔



دادو کے علاقے جوہی میں زور داردھماکے کے بعد ایک سو ستاسی کلو گرام وزنی لوہے کا ٹکڑا پایا گیا تھا۔ لوہے کے دو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دوسرے دیہاتوں میں بھی گرے۔ پانچ فٹ لمبے اور دو فٹ چوڑے لوہے کے ٹکڑے کے ساتھ بجلی کی تاریں بھی لگی ہوئیں ہیں۔ لوہے کے ٹکڑے سے مقامی لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے۔ کرنل مشتاق کی قیادت میں آرمی کی ٹیم نے دادو پہنچ کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.