تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:29

لاہور : زہریلے سیرپ سکینڈل کے ملزم فیکٹری مالک کی ضمانت

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے زہریلے سیرپ سکینڈل کے ملزم فیکٹری مالک خالد سلیم میاں کی چھ دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا نے کیس کی سماعت کی۔ملزم خالد سلیم کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس کی فیکٹری میں تیار ہونے والے سیرپ سے ہلاکتوں کے الزام میں ان کی فیکٹری سیل کر دی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔



خالد سلیم کے مطابق انکوائری سے ثابت ہوا ہے کہ ہلاکتوں میں سیرپ کا کوئی کردار نہیں بلکہ اس کی مقدار پانچ سو گنا لی گئی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔وہ مقدمے میں بے گناہ ہیں لہذا ان کی ضمانت منظور کی جائے۔



عدالت نے خالد سلیم میاں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ پولیس کو ہدایت کی کہ چالان مکمل کر کے پیش کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.