تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:38

کالاباغ ڈیم منصوبہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکا، حلیم عادل شیخ

اے آر وائی - مسلم لیگ ق سندھ نے کالاباغ ڈیم منصوبے کو ملک دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نےکہا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے، اس کو زندہ نہ کیا جائے۔



انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کالاباغ ڈیم کو الیکشن ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن کو پنجاب کا ایجنڈا پسند ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف ہی کالاباغ ڈیم کو مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر گئے تھے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت بھی کالاباغ ڈیم کی مخالف ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.