30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:47
راولپنڈی:چوہےکےکاٹےسےزخمی نو مولود اسپتال سےڈسچارج
اے آر وائی - راولپنڈی میں چوہے کےدانتوں کا شکار ہونے والے نومولود کا نام عبدالوہاب رکھ دیا گیا اور وارڈ بھی اُس کے نام سے منسوب کردیا گیا ۔ ننھےمنے گلابی سے بچے نے ابھی دنیا کو دیکھا بھی نہ تھا کہ ایک چوہےنے اس کے چہرے پردانتوں کے نشان ثبت کردیے۔ معصوم سا نومولود چوہے کے کاٹنے پر چیخ بھی نہ پایا۔
اس واقعے کو تین دن ہوچکے ہیں ننھا سا بچہ اب صحتیاب ہوگیا ہے۔ اس کے چہرے پر زخم کے نشان بھی کم ہوگئے۔ اسے اب دنیا چوہے کے کاٹنے کا نشانہ بننے والا بچہ نہیں بلکہ عبدالوہاب کے نام سے پکارے گی۔ ابھی اس بچے کی عمرصرف تین دن ہے کہ یہ خبروں کی زینت بن گیا۔