تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:57

کراچی:تشدد کے تازہ واقعات مزید تین افراد لقمہ اجل

اے آر وائی - کراچی میں تشدد کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بدامنی کی تازہ لہر میں چوبیس گھنٹوں کےدوران گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔



پولیس کے مطابق نیو چالی میٹھا در تھانے کی حدود سے دو افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی بوری بند لاشیں ملیں۔ مقتولین کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لائنز ایریا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔



چوبیس گھنٹوں کےدوران گیارہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نومبر کےدوران ایک سوستر سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.