تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:18

کراچی:فضائی نگرانی میں سرچ آپریشن

اے آر وائی - کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک ہزار سے زائد رینجرز اہلکار تین گھنٹے سے سرچ آپریشن کررہے ہیں۔ رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کوبند کررکھا ہے۔علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد زیر حراست۔



منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رینجرز کی جانب سے رات گئے آپریشن کا آغاز کیاگیا تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔گھر گھر تلاشی لی گئی رینجرز کے ایک ہزار سے زائد جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔



رینجرزذرائع کے مطابق منگھو پیر میں کیا جانے والا ٓپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر کیا گیا جو تاحال جاری ہے،لیڈیز سرچر کے ساتھ ینجرز کے کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.