تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:27

لاہور:ٹبی سٹی میں مبینہ پولیس مقابلہ،2اشتہاری ہلاک

اے آر وائی - لاہور میں سی آئی اے پولیس نے مقابلے کےدوران دو اشتہاری ملزم ہلاک کردیئے۔



کاشف عرف ہیرو نامی اشتہاری اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ اندرون شہر میں بھتہ لینے کے لئے کارروائی کررہا تھا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی ۔



اس دوران پولیس اور اشتہاریوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دو ملزم اشتہاری ملزم مارے گئے جبکہ ان کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔



مرنے والا کاشف عرف ہیرو قتل ، اغوا اور بھتہ خوری کے جیسی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پولیس مقابلے کے بعد مرنے والے دو اشتہاری کی لاشیں سرد خانے جمع کرادی گئی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.