1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:48
لاہور:بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے4افرادگرفتار
اے آر وائی - لاہورمیں پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے چارافرد کوگرفتار کرلیا ہے ، پکڑے جانے والے ملزمان کے قبضے سے بائیس موٹرسائیکلوں سمیت سمیت موبائل فونز اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔
پولیس کے اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف کے مطابق چار رکنی موٹرسائیکل ڈکیت گینگ نے ابتدائی تحقیقات میں لاہور شہر سے دوسوپچاس موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے،چاروں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں۔گینگ کا سرغنہ طاہر سنار چالیس مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔
چوری کی گئیں مزید موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کے لئے اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ اسٹاف کی ایک اسپیشل ٹیم ڈیری غازی خان روانہ ہوگئی ہے۔