تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:57

فیصل آباد،عطائی نے مبینہ طورپربچے کی جان لے لی

اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقہ شاداب کالونی میں عطائی نے مبینہ طور پرغلط انجیکشن لگا کر شیرخوار بچے کی جان لے لی۔ ملزم پولیس کے آنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔



کراچی کا رہائشی زاہد اہل خانہ کے ساتھ شاداب کالونی میں اپنے ننھیال آیا ہوا تھا ۔ رات کو اس کے شیرخوار بیٹے حماد کو کان میں تکلیف ہوئی۔ وہ عطائی عامر کے کلینک گیا جہاں اس نے بچے کو انجیکشن لگادیا۔



مبینہ طورپرغلط انجیکشن لگانے کےباعث بچہ ری ایکشن میں وہیں دم توڑ گیا۔ پولیس چوکی گلفشاں کالونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مگر ملزم حالات کو بھانپتے ہوئے پہلے ہی فرار ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.