تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:47

کراچی:سانحہ بلدیہ،27لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کی فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی ستائیس لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ ان لاشوں سے نمونے لیے گئے ہیں ۔



کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کی فیکٹری میں جاں بحق ہونے والے ستائیس افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ایدھی سرد خانے میں موجود ان لاشوں کا ایک بار پھر ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا جس کے لیے نمونے لیے گئے ہیں پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر کے مطابق پہلے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کی وجہ سے ناقابل شناخت ان لاشوں کی ری سیمپلینگ کی جارہی ہے۔



ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لاہور بھجوائے جاتے ہیں بلدیہ کی خونی فیکٹری جس نے تین سو کے قریب محنت کشوں کی جان لی تھی خوفناک آگ میں جھلس کر ناقابل شناخت رہ جانے والے ستائیس افراد کی باقیات آج بھی شناخت کی منتظر ہیں اور ان کے پیارے اپنی ہی آگ میں روز جلتے اور روز مرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.