1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:19
جامعہ کراچی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
اے آر وائی - جامعہ کراچی نے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بی ایس آنرزداخلہ برائے سال دو ہزار بارہ تیرہ کیلئے داخلہ فارم تین اور چار دسمبر تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے داخلوں کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ آخری مرتبہ داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کی ہے جو کہ حتمی ہوگی۔
اس سے قبل جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کی تعطیلات کے پیش نظر داخلوں کی تاریخ میں اضافہ کیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ہزاروں طالبعلموں کے داخلوں کے پیش نظر آخری مرتبہ داخلوں کی توسیع کے احکامات جاری کردیئے ہیں،جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔