تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:58

ایچ ای سی کے ملازمین اور سول سوسائٹی کا احتجاج

اے آر وائی - ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔



نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہریں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت قمر زمان کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا اضافی چارج دے کر تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے۔



ہائرایجوکیشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن گیارہ کے تحت کمیشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور بر طرفی کا اختیار رکھتا ہے جبکہ وزیر اعظم نے کمیشن کی بجائے کسی بیورو کریٹ کو ایجوکیشن کا اہم عہدے پر فائز کرنا تعلیم دشمنی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سابق ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی کی بحالی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.