تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:27

زہریلا سیرپ کیس ،ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے زہریلا سیرپ کیس کے تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کر دی ہے۔



جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم انجم نے کیس کی سماعت کی،پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان عبدالرؤف،رضوان اور فدا حسین کو پیش کر کے 10روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان قانون کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں ملک بھر میں ٹائنو سیرپ سپلائی کیا جاتا ہے اور کہیں سے بھی اسکے زہریلا ہونے کے حوالے سے شکایات نہیں،جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں وہ نشہ کرتے تھے اور زیادہ مقدار میں سیرپ پینے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔



ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں آئی مگر اسکے باوجود انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عام دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزما ن کے جسمانی ریمانڈ میں 4دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.