تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:57

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،افتخار حسین

اے آر وائی - وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ میان افتخار حسین نے کہا ہے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ پشاور میں وزیراطلاعات خیبر پختون خواہ میاں افتخار حیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر لاہور ہا ئی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس لے اور فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔



میاں افتخار حیسن نے کالاباغ ڈیم سے متعلق اسمبلیوں کی قراردادوں کو نظر انداز کردینا عدالتی مارشل لاء کے مترادف قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ایسے فیصلوں سے گریز کرے جس سے عدلیہ کے احترام کو خطرات لاحق ہوں۔ وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کا احترام یکساں اور دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونے والی قوم کو کالا باغ ڈیم جیسے دشمن منصوبے سے تقسیم نہ کیا جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.