تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:47

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ خاندانوں کے چراغ گل کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں عوامی چوک کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد دراز نامی شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔نیو چالی سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی بوری بند لاشیں ملیں۔ جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔



مقتولین کی شناخت اصغر علی اور رجب علی کے ناموں سے ہوئی ہیں جن کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ دونوں نوجوان جمعہ کی رات 8 بجے سے لاپتہ تھے۔ لائنز ایریا کے قریب فائرنگ سے عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون ،بلدیہ ٹاون اور بفرزون میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.