2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:42
راولپنڈی:مختلف علاقوں میں فائرنگ،دو افراد ہلاک تین زخمی
اے آر وائی - راولپنڈی کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
کمیٹی چوک پر بھی کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو جاں بحق اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ذاتی دشمنی کے لگتے ہیں ، تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔