2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:22
کراچی: کورنگی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں واقع روئی فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔
کورنگی صنعتی ایریا میں بلال چورنگی کے قریب واقع روئی سے دھاگہ بنانےوالی فیکٹری کی پہلی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
فائربریگیڈ حکام کیمطابق اتوار کی چھٹی کی وجہ سے فیکٹری میں ملازمین موجود نہیں تھے اسلئے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہوسکا تاہم آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی اور دھاگہ جل کر خاکستر ہوگیا،روئی میں لگی آگ کو بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی موجود تھی۔