2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:51
قلات : نادرہ آفس میں بم دھماکا، 3پولیس اہلکار زخمی
اے آر وائی - قلات میں نادرا آفس میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس ایلکار زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے نادرا ٓآفس مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا اور ایک ہزار گز کے علاقے میں رہائشی مکانوں کے دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ جبکہ نادرا آفس کی بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کریکر بم کے ذریعہ کیا گیا جس میں پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہیں پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد نادراآفس کے عقبی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا ۔