2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41
خانیوال: زمیندار نے طالبہ پر پالتو کتے چھوڑ دیئے
اے آر وائی - خانیوال میں تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے زمیندار نے اسکول جاتی طالبہ پر پالتو کتے چھوڑ دیئے ،طالبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
کبیر والا کے نواحی علاقے بدھو والا کے رہائشی اصغر علی کی بیٹی تنزیلہ پروین سے کسی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے مقامی زمیندار نے اس پر پالتو کتے چھوڑدیئے جن کے کاٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔
تنزیلہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے ، مقامی تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے مگر ملزمان کے خلاف ابھی تک کسی بھی قسم کی کارراوئی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔