3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:22
خانیوال:شوہرنے بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا
اے آر وائی - خانیوال جائیداد کی لالچ میں باپ نے اپنے نوجوان بیٹے نو عمر بیٹی اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نواحی علاقے مخدوم پور پہوڑاں چک نمبر پندرہ نا ئن آر کے رہائشی محمد جا وید سہو نے مکان ہتھیانے کے لیے اپنے 22 سالہ بیٹے عمران 9سالہ بیٹی حمیرا اور 40سالہ بیوی رخسانہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اہل علا قہ کے مطابق مقتولہ رخسانہ نے اپنے خاوند کے نشے کی عادت سے تنگ آکر تنسیح نکا ح کا دعوی مقامی عدالت میں دائر کیا ہوا تھا ملزم جاوید نے گھر میں داخل ہوکر فا ئرنگ تینوں کو کر دیا پو لیس تھا نہ مخدوم پور نے ملزم جا وید کو گرفتار کر لیا۔