تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:51

بھکر:دو ٹریفک حادثات میں9افرادجاں بحق،15زخمی

اے آر وائی - بھکر دو مختلف ٹریفک حادثات میں نو افراد جاں بحق پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر منتقل دیا۔



پہلا حادثہ بھکر بہل روڈ پر پیر اصحاب بستی اسلام آباد کے قریب رکشہ اور اونٹ ریڑھے کے تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں دو خواتین نازیہ بی بی اور رخسانہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ چار سالہ دعا فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔



دوسرا حادثہ میانوالی ملتان روڈ پر دلے والا کے قریب صوابی سے کراچی جانے والی مسافر بس کو ٹریلر کی ٹکر کے نتیجہ میں الٹ جانے کے باعث پیش آیا جس میں ریسکیو ذرائع کے مطابق چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد آر ایچ سی دلے والہ میں پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی فیصل قدیم،انور خان اور ستمبر خان سمیت ایک خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر پہنچایا جہاں ان کے علاوہ اور زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.