4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:56
لاہور: 15سالہ لڑکے نے کانسٹیبل کو گولی ماردی
اے آر وائی - لاہور میں پندرہ سالہ بچے نے ایلیٹ پولیس کے ایک کانسٹیبل کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ ایلیٹ فورس کا ملازم امجد علی سبزہ زار میں اپنے دوست محمد رفیق کے گھر مہمان بن کرگیا تھا کہ رفیق کا پندرہ سالہ بیٹا اسامہ مقتول امجد علی کے سرکاری پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک پستول سے گولی چلی اور امجد علی کو جالگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بچے اسامہ کا کہنا ہے کہ اس سے حادثاتی طور پر اچانک گولی چلی ہے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا ، تھانہ نواں کوٹ پولیس نے اسامہ کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔