4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:6
ایم کیوایم آج سندھی اجرک ٹوپی ڈے منائی گی
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے آج سندھی اجرک ٹوپی ڈے منائے گی۔ اس سلسلے میں سہ پہر تین بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔