تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:10

لاہور میں پولیس مقابلہ میں مبینہ ڈکیت ہلاک

اے آر وائی - صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے۔پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہائیکورٹ بار کا ایڈوکیٹ شدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



نشتر کالونی کے علاقے میں ناکے پرپولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹڑسائیکل سوار نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا۔



دوسری جانب فریدکوٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہائیکورٹ بارکا وکیل عابدمسعود نقوی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔جبکہ وکلاء نے اس واقعے کے خلاف احتجاجا ہڑتال کردی۔ وکلاء رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی شرپسند عناصر وکلاء کو نشانہ بنا چکے ہیں اور پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔



اسی طرح سی آئی اے پولیس نے چار ماہ قبل اقبال ٹاؤن میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ملزم فرید نے گھریلو ناچاقی پر اپنی پنیتالیس سالہ بیوی تحسین فرید کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دیدیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.