تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:39

بنوں خود کش خملہ آ ور کی گاڑی میں دھماکہ،آ ٹھ افراد زخمی

اے آر وائی - بنوں میں خودکش حملہ آور تھانے پر حملہ کرنے سے قبل ہونے والے دھماکے میں ماراگیا۔دھماکے میں تھانے کے ایس ایچ او سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق بنوں کے نواحی علاقے ہوید میں واقع پولیس اسٹیشن سے ستر فٹ کے فاصلے پر نامعلوم حملہ آوور کی ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں تھانے کے ایس ایچ او اور چار پولیس اہلکار سمیت دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔



ڈی پی او بنوں وقار احمد کے مطابق خود کش حملہ آور کی گاڑی میں پانچ سو کلو بارودی مواد موجود تھا جو تھانے پر حملہ کرنے سے پہلے ہی گاڑی میں پھٹ گیا۔حملہ آور کی ایک ٹانگ مل گئی ہے جبکہ گاڑی جانے خیل کی جانب سے بنوں میں داخل ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.