4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:49
کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5 ہلاک،2زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تین ٹارگٹ کلرز سمیت اٹھارہ ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس کے مطابق محمودآبادکے علاقے اعظم بستی میں موٹر سائیکل چھیننے پر مزاحمت کرنے پر ارشد نامی نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔، ناظم آباد نمبر دو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریحان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، گلشن معمار میں تھانہ گڈاپ کی حدود میں نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے ابدی نیند سلادیا گیا،
بنارس پل کے قریب بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،گرومندر کے قریب فائرنگ سے صدیق نامی شخص شدید زخمی ہوگیاجو اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا، دوسر ی جانب لانڈھی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔