4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:30
رینالہ خورد:نابالغ بچی کی35سالہ شخص سےشادی کی کوشش ناکام
اے آر وائی - رینالہ خوردمیں نابالغ بچی کی پینتیس سالہ شخص سےشادی کی کوشش ناکام ،پولیس نےبچی کےوالد،دلہا اور چھ باراتیوں کوحراست میں لےلیا ۔ سٹی پولیس کواطلاع ملی کی چک نمبرگیارہ ون اےایل میں ایک نابالغ بچی امبر شہزادی کی شادی پینتیس سالہ مٹھاسےہورہی ہے۔ بارات سندھ کےعلاقے لیاقت پورسےآئی تھی ۔ جس پرپولیس نےگھرپرچھاپہ مارکردلہا،دلہن کےوالداور چھ باراتیوں کوحراست میں لےلیا۔
پانچویں جماعت کی طالبہ دلہن امبر نےپولیس کوبتایاکہ دلہااسے بیٹی کہاکرتا تھااور یہ شادی اس کی مرضی کے خلاف ہورہی تھی ۔ پولیس کےمطابق ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہےاورانہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اورعدالتی فیصلےکےمطابق کارروائی ہوگی۔