تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:32

کراچی میں9افرادجاں بحق،کالعدم تنظیم کے2کارکن گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں منگل کےروز بھی گولیاں چلتی رہیں ۔ دہشتگردوں نے نو معصوم انسانوں کی زندگی چھین لی۔ عزیز آباد پولیس نے کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے ۔



ماڑی پور،مچھرکالونی میں رینجرزکاآپریشن،10مشتبہ افرادگرفتار عزیزآباد پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2کارکن گرفتار کرلئے۔ محمودآباد،اعظم بستی میں موٹر سائیکل چھیننے پر مزاحمت پرارشدکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ ناظم آباد نمبر دو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریحان جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، گلشن معمار میں تھانہ گڈاپ کی حدود میں نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے ابدی نیند سلادیا گیا، بنارس پل کے قریب بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،گرومندر کے قریب فائرنگ سےشدیدزخمی صدیق اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ لانڈھی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ ماڑی پور اور مچھرکالونی میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی اورسنگین وارداتوں میں ملوث چار اہم ملزمان سمیت دس مشتبہ افرا د کو حراست میں لےلیا جن سےاسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ۔ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا جبکہ گرفتار شدگا ن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔



دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورممکنہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ۔

پولیس حکام کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان افغانستان سے تربیت حاصل کرچکے ہیں ، اوروہ کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے چندہ اور کھالیں جمع کرتے تھے ، ملزمان سے چھینی گئی ایک ہائی روف گاڑی برآمد کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر گلشن اقبال کے علاقے میں دہشت گردی کیلئے ہونا تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.