4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:41
ضمنی انتخابات میں قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں،شرجیل میمن
اے آر وائی - سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پولنگ کے اوقات میں ن لیگ کی جانب سے فائرنگ اور سرکاری مشینری کا استعمال کرکے جس طرح قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں اس نے نے ن لیگ کے قائدین کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
شرجیل میمن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے موقع پر پنجاب میں ہونے والے واقعات کا نوٹس لیں۔